حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستانہ حسینی کے قرآنی امور کے شیخ حسن المنصوری کا اس بارے میں کہنا تھا کہ حرم حضرت سیدالشهدا علیہ السلام کی سمت زائرین کے راستوں پر دارالقرآن آستانہ حسینی کے تعاون سے مختلف قرآنی مواکب اور مراکز لگائے گیے ہیں جہاں حوزه علمیہ نجف اشرف کے ماہرین قرآت و تجوید کے کاموں کے کی نظارت کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ قرآنی مواکب چار سالوں سے لگایا جارہا ہے جو دور ترین حصے یعنی جنوب اور شمالی عراق سے کربلا کی سمت آنے والے راستوں اور حرم امام حسین علیہ السلام کے اطراف میں لگائے گئے ہیں جہاں سوره حمد اور دیگر چھوتی سورتوں کو درست انداز میں پڑھنے کی تربیت دی جاتی ہے۔
آستانہ حسینی کے قرآنی شعبے کے سربراہ علی عبود کا کہنا تھا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے ان موکبوں میں مراجع تقلید اور وزارت صحت کی تاکیدات کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل کے ساتھ قرآنی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔
آستانہ حسینی علیہ السلام کے تعاون سے گذشتہ ۱۰ سالوں سے قرآنی پروگرام شروع کیا گیا ہے جنمیں زائرین امام حسین علیہ السلام کو درست قرآت کا درس دیا جاتا ہے۔